رہبر کیا ہے؟

رہبر، امن کے لیے کام کرنے والا ریسورس پورٹل ہے جِسے میٹا اور شعور فاؤنڈیشن کے اشتراک سےفیس بک پر امن کی تعلیم اور آگاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔ شعور فاونڈیشن تعلیمی آگاہی اور سماجی تربیت فراہم کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے، جو ۲۰۰۸ء سے پاکستان میں پراثرسماجی بدلاؤ لانے کے لیے مختلف مہمات اور منصوبے سرانجام دے رہی ہے۔ رہبر کامقصد ہمارے آس پاس،ہمارے محلوں، شہروں اور ملک بھر میں جاری نفرت اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف لڑنا ہے۔ ہم ایسی پرامن قوم تشکیل دینا چاہتے ہیں جو ہمدرد ہو، اور تشدد کے بغیر معاشرے میں اپنا کِردارادا کرے۔ ہمیں تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پرتشدد ذرائع معاشرے کو بے حد نقصان پہنچاتےہیں، جبکہ امن، جامعیت اور جمہوریت ایک خوشحال اور پرامن قوم کےلیے کلیدی ہیں۔ رہبرانتہاپسندی کی روک تھام کے لیے ایسے لوگوں کو علمی وسائل فراہم کرتی ہے جو انتہا پسندانہ مواد سے منسلک ہو چکے ہیں یا جو ان کا شکار ہو سکتے ہیں، یا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جس کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں۔ ہمارا وژن ایک ایسی دنیا ہے جو ہمدرد ہو، مہربان ہواور انسانیت پر یقین رکھنے والی ہو۔

کیا آپ قانون کا سہارا لینا چاہتے ہیں؟

اور جانیے

کیا آپ کسی پریشانی سے دوچار ہیں؟

اور جانیے

کیا آپ بہتری اور امن کی جانب پہلا قدم اٹھانا چاہتے ہیں؟

اور جانیے

انتہا پسندی یا تشدد کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟

اور جانیے

امن اور عدم تشدد

امن انسان کی فطرت کا جز ہے جبکہ تشدد انسان کی فطرت کا حصہ نہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، دہشت گردی کا نہیں

اسلامی تاریخ اور روایات گواہ ہیں کہ دنیا میں جو اسلام نے عظیم انقلاب برپا کیا وہ اپنے اخلاقِ حسنہ کے زور پر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام میں جان کی قیمت

دینِ اسلام میں انسانی جان کی بڑی قد ر وقیمت ہے اور اسکے سبب اسلام میں قتل کی سخت سزا ہے۔

مزید پڑھیں

رواداری کی اہمیت اسلام کی روشنی میں

اسلامی ریاست میں، اسوۂ رسولﷺ کے عین مطابق،مملکت کے تمام باشندوں پر مذہبی معاملات میں کوئی جبر و زبردستی نہیں۔

مزید پڑھیں

اسلامی احکام سے اتفاق اور امن کا پیغام

انسانی زندگی کی تعمیر وترقی اور خوش حالی کے لیے امن وسلامتی اور اتفاقِ باہمی بے حد ضروری ہے، اس کے بغیر تعمیر وترقی اور خوش حالی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں پائیدار امن کی ترویج میں فن و ادب کا کردار

فانونِ لطیفہ جس بھی دور میں تخلیخ ہوا ہے، پائیدار استحکام اور امن کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام میں عدم تشدد کی اہمیت

ہمدردی، رحم دلئ اورمعافی اسلام کے بنیادی اقدار میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں

مذہبی شدت پسندی

ریاستِ پاکستان میں تمام شہری مساوی حقوق کے حقدار ہیں اور مذہبی شدت پسندی کی یہاں کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں

جعلی خبروں کی شناخت کیسے کی جائے؟ جانیے

ٹیکنالوجی کے دور میں جعلی خبروں کی شناخت نہایت اہم ہے۔

مزید پڑھیں

جب جھوٹی بات کو پَر لگ جائیں اور سچ لنگڑاتا ہوا پہنچے

جھوٹی خبروں کی نشان دہی میں میڈیا اور عوام کا کردار۔

مزید پڑھیں

پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی وہ اُسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہو گی وہ اُسے دیکھ لے گا۔

(الزلزال: ٧،٨)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان (کامل) وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ (کے شر) سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور مومن (کامل) وہ ہے جس سے لوگ اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو محفوظ سمجھیں۔

(الترمذی: ٢٦٢٧)

دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے۔

(البقرۃ: ٢٥٦)