رہبر کیا ہے؟
رہبر، امن کے لیے کام کرنے والا ریسورس پورٹل ہے جِسے میٹا اور شعور فاؤنڈیشن کے اشتراک سےفیس بک پر امن کی تعلیم اور آگاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔ شعور فاونڈیشن تعلیمی آگاہی اور سماجی تربیت فراہم کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے، جو ۲۰۰۸ء سے پاکستان میں پراثرسماجی بدلاؤ لانے کے لیے مختلف مہمات اور منصوبے سرانجام دے رہی ہے۔ رہبر کامقصد ہمارے آس پاس،ہمارے محلوں، شہروں اور ملک بھر میں جاری نفرت اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف لڑنا ہے۔ ہم ایسی پرامن قوم تشکیل دینا چاہتے ہیں جو ہمدرد ہو، اور تشدد کے بغیر معاشرے میں اپنا کِردارادا کرے۔ ہمیں تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پرتشدد ذرائع معاشرے کو بے حد نقصان پہنچاتےہیں، جبکہ امن، جامعیت اور جمہوریت ایک خوشحال اور پرامن قوم کےلیے کلیدی ہیں۔ رہبرانتہاپسندی کی روک تھام کے لیے ایسے لوگوں کو علمی وسائل فراہم کرتی ہے جو انتہا پسندانہ مواد سے منسلک ہو چکے ہیں یا جو ان کا شکار ہو سکتے ہیں، یا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جس کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں۔ ہمارا وژن ایک ایسی دنیا ہے جو ہمدرد ہو، مہربان ہواور انسانیت پر یقین رکھنے والی ہو۔
کیا آپ کسی پریشانی سے دوچار ہیں؟
کیا آپ قانون کا سہارا لینا چاہتے ہیں؟
انتہا پسندی یا تشدد کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟
کیا آپ بہتری اور امن کی جانب پہلا قدم اٹھانا چاہتے ہیں؟