نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر کے خلاف آواز اٹھانا، انہیں روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ اس کو متبادل بیانیے(counterspeech)بھی کہتے ہیں، جو مساوات، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بات کرتی ہے۔متبادل بیانیہ کی ضرورت اس لیے ہے کیونکہ جتنا ہم نفرت انگیز تقریر کو پیار بھرے الفاظ، منتقی دلائل اور سچائی سے شکست دے سکتے ہیں، اور کسی چیز سے نہیں دے سکتے۔

دوسرا طریقہ نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقاریر سے مقابلہ کرنے کا تعلیم ہے۔ جتنا ہم لوگوں کو ”سائبر بولینگ“ (cyber bullying)، نفرت انگیز تقاریر، اور تشدد کے خلاف آگاہی فراہم کریں گے، اتنا ہم آنے والے کل میں ان سب کی روک تھام کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو کہیں ایسا ناگوار مواد نظر آیے، آپ ضرور امن اور بھائی چارے کی بات کریں۔