اگر آپ کسی ایسی چیز کی اطلاع دینا چاہتے ہیں جو فیس بک کے کمیونٹی معیار کے خلاف ہو (مثال: عریانیت، نفرت انگیز تقریر، تشدد):

  1. اس مواد پر جائیں جس کو آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔
  2. ہمیں اس کی اطلاع دینے کے لیے سپورٹ تلاش کریں یا رپورٹ کا لنک استعمال کریں۔
  3. اگر آپ کسی ایسی چیز کی اطلاع دینا چاہتے ہیں جو ہمارے کمیونٹی معیار کے خلاف ہو لیکن آپ کے پاس اکاؤنٹ نہیں ہے یا آپ مواد نہیں دیکھ سکتے ہیں (مثال کے طور پر: کسی نے آپ کو بلاک کیا ہے) تو آپ کسی دوست سے مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
  4. یاد رکھیں کہ اگر آپ کو کبھی فیس بک پر نظر آنے والی کسی چیز سے خطرہ محسوس ہوتا ہے تو آپ کو مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کرنا چاہیے۔