جی ہاں، تفصیل کے لیے مدد کریں پر جائیں۔

جی ہاں، فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر کسی بھی قسم کی نفرت انگیز یا اشتعال انگیزکومنٹ، پوسٹ، فوٹو یا وڈیو قبول نہیں کرتا۔ فیس بک کی نفرت یا اشتعال انگیز پولیسیز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اگر آپ کسی ایسی چیز کی اطلاع دینا چاہتے ہیں جو فیس بک کے کمیونٹی معیار کے خلاف ہو (مثال: عریانیت، نفرت انگیز تقریر، تشدد):

  1. اس مواد پر جائیں جس کو آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔
  2. ہمیں اس کی اطلاع دینے کے لیے سپورٹ تلاش کریں یا رپورٹ کا لنک استعمال کریں۔
  3. اگر آپ کسی ایسی چیز کی اطلاع دینا چاہتے ہیں جو ہمارے کمیونٹی معیار کے خلاف ہو لیکن آپ کے پاس اکاؤنٹ نہیں ہے یا آپ مواد نہیں دیکھ سکتے ہیں (مثال کے طور پر: کسی نے آپ کو بلاک کیا ہے) تو آپ کسی دوست سے مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
  4. یاد رکھیں کہ اگر آپ کو کبھی فیس بک پر نظر آنے والی کسی چیز سے خطرہ محسوس ہوتا ہے تو آپ کو مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کرنا چاہیے۔
  1. سب سے پہلے آپ اس شخص سے بات کریں کہ وہ نفرت کی بجائے اس معاملے پر مہذب انداز میں اپنی اختلاف رائے دے۔
  2. اگر معاملہ سلجھانے سے بات بحث مباحثے تک پہنچ جائے یا سنگین صورت اختیار کر جائے تو وقتی فاصلہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔
    وقتی فاصلہ اختیار کرنے کے چند طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔
    1. رپورٹ کریں
    2. میوٹ کریں (mute)
    3. ان فالو کریں
    4. بلاک کریں
    5. بلاک اور رپورٹ کریں

نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر کے خلاف آواز اٹھانا، انہیں روکنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ اس کو متبادل بیانیے(counterspeech)بھی کہتے ہیں، جو مساوات، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بات کرتی ہے۔متبادل بیانیہ کی ضرورت اس لیے ہے کیونکہ جتنا ہم نفرت انگیز تقریر کو پیار بھرے الفاظ، منتقی دلائل اور سچائی سے شکست دے سکتے ہیں، اور کسی چیز سے نہیں دے سکتے۔

دوسرا طریقہ نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقاریر سے مقابلہ کرنے کا تعلیم ہے۔ جتنا ہم لوگوں کو ”سائبر بولینگ“ (cyber bullying)، نفرت انگیز تقاریر، اور تشدد کے خلاف آگاہی فراہم کریں گے، اتنا ہم آنے والے کل میں ان سب کی روک تھام کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو کہیں ایسا ناگوار مواد نظر آیے، آپ ضرور امن اور بھائی چارے کی بات کریں۔

چیک کریں کہ پوسٹ، کومنٹ، فوٹو اور وڈیو کسی شخص کو اس کی شناخت کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ تو نہیں بنا رہی؟ یا چیک کریں کہ یہ پوسٹ کسی شخص یا کسی مخصوص شناخت کے خلاف نفرت یا تشدد کی وکالت، اکسانے، فروغ دینے یا اسے فراہم کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہے۔ ایک شخص، رنگ، نسل، سماجی اور اقتصادی طبقے، زبان، ملک، قد کاٹھ یا جنس کے لحاظ سے مختلف شناخت رکھ سکتا/ سکتی ہے۔

جی ہاں، رہبر پر موجود معلومات تفصیلی مطالعہ و تحقیق پر مبنی ہیں جنہیں پروف ریڈ کیا گیا ہے۔

شعور فاؤنڈیشن تعلیمی آگاہی اور سماجی تربیت فراہم کرنے والی ایک غیر سرکاری رجسٹرڈ تنظیم ہے، جو۲۰۰۸ سے پاکستان میں مثبت پراثر سماجی بدلاؤ لانے کے لیے مختلف مہمات اور منصوبے سرانجام دے رہی ہے اور مختلف تنظیموں اور قومی اداروں سے مل کر کام کرتی ہے۔ میٹا پلیٹ فارم، یا میٹا، پہلے فیس بک کے نام سے جانی جاتی تھی۔ یہ ایک ملٹی نیشنل ٹیکنالوجیکل کمپنی ہے۔ یہ کمپنی ، فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی ہے۔ 

جی نہیں، رہبر ایک خود مختار پروجکٹ ہے جسے، شعور فاوٴنڈیشن، میٹا اور فیس بک کے اشتراک سے بنایا گیا ہے اور اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رہبر ایک ریسورس پورٹل ہے جو نفرت اور اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے ایسے لوگوں کو تحقیقی اور تعلیمی وسائل فراہم کرتا ہے، جو انتہا پسندانہ مواد سے منسلک ہو چکے ہیں یا جو شکار ہو سکتے ہیں، یا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جسے اس طرح کے خطرات لاحق ہوں۔