اگر آپ کے گردو نواہ میں کوئ سوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسندی کی طرف مائل ہو رہا ہے تو اسے کیسے سمجھایا اوربچایا جائے؟
یاد رہے کہ انتہا پسند عنا صر بہت سوچ سمجھ کر لوگوں کو اپنے مقصد کی طرف مائل کرتے ہیں۔ ان کا نشانہ عموماً بچے یا وہ لوگ بنتے ہیں جو کہ پہلے سے کسی ذہنی کشمکش کا شکار ہوں۔ لہٰذا اپنے ساتھ اپنے پیاروں پر بھی نظر رکھیں اور جہاں تک ہو سکے انہیں انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے سے بچائیں۔ اگر آپ انہیں مندرجہ بالا حرکات میں ملوث پائیں تو فوری مدد حاصل کریں:
مشکوک موضوعات پرآن لائن ریسرچ
اگر آپ اپنے کسی دوست، رشتےدار یا بچے کی آن لائن سرچ ہسٹری میں کچھ بھی روز مرہ روٹین سے ہٹ کر یا مشکوک پائیں تو فوراً ان سے اس کے بارے میں بات کریں اور انکی اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔
باہر نکلنے یا میل جول میں کتراوٴ
اگر آپ کا کوئ پیارا اچانک سے لوگوں میں بیٹھنے سے کترانے لگے یا کسی سے ملنے یا بات کرنے سے گریز کرنے لگے تو اس کی سوشل میڈیا پر ہونے والی سر گرمیوں پر توجہ دیں۔ اس کے رویے میں یہ تبدیلی کسی قسم کی سائبر بولینگ یا انتہا پسندی کی طرف مائل ہو نے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ ایسے حالات میں اس شخص سے بات کر کے معاملے کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کریں اور اسے تنہا مت چھوڑیں۔
سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوےٴ کسی کی موجودگی پر چونک جانا
اگر کوئ شخص کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمی میں گرفتار ہے تو وہ اپنے آپ کو چوکنا رکھنے کی کوشش کرے گا تاکہ کوئ بھی اس بارے میں پتا نہ لگا سکے۔ ایسے حالات میں وہ اپنی سوشل میڈیا کی معلومات خصوصی طور پر چھپانے کی کو شش کرے گا۔ اس طرح کی صورتِ حال میں اس کا اعتبار حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اسے احساس دلائیں کہ آپ اس کی مدد کر سکتے ہیں۔
رات کو سونے میں مشکل پیش آنا
اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کا کوئ بھی پیارا کسی ذہنی دباؤ کی وجہ سے سو نہیں پا رہا تو اس کی ایک وجہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا دباؤ ہو سکتی ہے۔ ایسے حالات میں اس کی کاوٴنسلگ کرنے کی کوشش کریں اور اسے بتائیں کہ آپ اس کے ساتھ ہیں اور اسے قطعاً گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خودکشی کے بارے میں بات کرنا
یاد رہے کہ اگر کوئ شخص کسی بھی موقع پرخودکشی کا ذکر کرے تو ایک مرتبہ اس کی ذہینی کیفیت کی جانچ پڑتال کرنے کی کو شش کریں۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسند عناصر اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور آپ کا اس بات سے آگاہ رہنا اور دوسروں کو آگاہ کرنا بہت ضروری ہے کہ انسانی جان کی قیمت سائبر ہیٹ پر گنوانے سے کئیں زیادہ قیمتی ہے۔