سوشل میڈیا پر انتہا پسندعناصر کو پہچاننے اور ان سے بچنے کی تراکیب
انتہا پسندی ایک ایسا عمل ہے جو کہ صرف ایک یا دو انسانوں کو متاثر نہیں کرتا بلکہ اس کے اثرات نسلوں تک مرتب ہوتے ہیں۔ انتہا پسندی کسی بھی معاشرے میں سوچ بوجھ کے تحت اسے منتشر کرنے کے لئے پھیلائ جاتی ہے۔ آپ خود کو اور اپنے لواحقین کو انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے سے بچا سکتے ہیں، مگر اس کے لیے آپ کا یہ جاننا ضروری ہے کہ آن لائن انتہا پسند عناصر کی پہچان کیسے کی جائے۔
کسی خاص گروہ کے بارے میں نفرت آمیز نظریات
اگر آپ کسی ایسے آن لائن گروپ کا حصّہ ہیں جہاں کسی بھی فرقے، مذہب یا گروہ کی تذحیق یا اس پر تنقید کی جا رہی ہے تو بلکل اس کا حصّہ مت بنیں۔ اس پروفائیل، پیج یا گروپ کو فوراً رپورٹ کریں اور اسی وقت بلاک کریں۔
گروپ ، پیج یا پروفائل پر اصلحے، جنگ یا کسی بھی طرح کے ممنوع مواد کا ہونا
ایسا کوئ بھی پیج یا پروفائیل جہاں جہاد یا مذہب کے نام پرجنگ کرنے کو بڑھاوا دیا جا رہا ہو، مشکوک ہے۔ یاد رہے کہ کسی بھی مذہب کا مقصد جنگ کو فروغ دینا نہیں ہوتا، یہ گروہ محظ مذہب کا استعمال کر کے آپ کے جزبات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہو گا، لہٰذا ایسے پیجز کو لائک کرنے یا پروفائیلز کو ایڈ کرنے سے گریز کریں اور انہیں فوراً رپورٹ کریں۔
آپ کو کسی خاص مقصد کے تحت انباکس میں بار بار مسیجز کا آنا اور پھر اَن سینڈ یا ڈلیٹ ہو جانا
اگر آپ کے اِن باکس میں کوئ شخص کسی انجان یا مشکوک پروفائیل سے میسج کرے، آپ کو مزہبی پیغامات بھیجے یا آپ کو کسی خاص مقصد کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرے تو اس سے ہر گز گفتگومت کریں۔ اگر کوئ آپ سے مذہب کے نام پر کسی بھی مقصد کے لئے امداد مانگے یا آپ کے بارے میں نجی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کرے تو اس کے ساتھ کسی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ ایسے اکاونٹس بار بار میسجز کر کے ان کو ڈلیٹ کر دیتے ہیں تا کہ کوئ ثبوت نہ رہے۔ انہیں رپورٹ کریں۔
ان باکس میں دھمکی آمیز مواد موصول ہونا
اگر آپ کے مذہب، قوم، انفرادیت، جنس یا فرقے کی وجہ سے آپ کو دھمکی آمیز میسجز موصول ہو رہے ہیں تو ان اکاونٹس کو بلاک کر کہ سائبر سیکیورٹی ہیلپ لائن سے مدد لیں۔ یاد رکھیں کسی شخص کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنا جرم ہے اور بھیجنے والے کو قانون کے تحت سزا بھی ہو سکتی ہے۔