سوشل میڈیا پر تذہیق آمیز کامنٹس کے منفی اثرات سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

اگر سوشل میڈیا کا استعمال آپ کی روز مرّہ روٹین یا پیشے کا حصّہ ہے تو یقیناً آپ ٹرولنگ کا شکار ہو چکے ہوں گے۔ ہم اکثر تذہیق آمیز کا منٹس کو نظر انداز کر دیتے ہیں مگر ایسے کامنٹس کہیں نہ کہیں ہماری شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر انسان اپنی رائے دینے کی آزادی رکھتا ہےاوراس کو ایک محفوظ جگہ بنانے کے کیے ضروری ہے کہ ہم ذہنی طور پر اس کے منفی اثرات سے آگاہ رہیں۔ جب ہم یہ طہ کر پانے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے کے کس جملے کو ٹرولنگ میں شمار کیا جا سکتا ہے، تب ہی ہم اس کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لئے تراکیب پرعمل کر سکتے ہیں۔

آن لائن ٹرولنگ کیا ہے؟

ٹرولنگ ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک انسان جان بوجھ کر کسی دوسرے کی دل آزاری، اس کا مذاق اڑانے یا کھلے عام اسے تنقید کا نشانہ بنانے کی کو شش کرتا ہے۔ یہ عمل جب ہم آن لائن سوشل میڈیا (فیس بک، ٹویٹر، وغیرہ) پر کرتے ہیں تو اس کو آن لائن ٹرولنگ کہا جاتا ہے۔

آن لائن ٹرولنگ کی چند اقسام:

۱۔ کسی کی بے عزتی کرنا یا گالی گلوچ کرنا:

یہ وہ عمل ہے جس میں کوئ انجان انسان آپ کے بارے میں نفرت آمیز الفاظ استعمال کرے یا پھر کسی کو کامنٹس میں گا لی دے۔ ایسے لوگوں کا مقصد صرف اور صرف کسی کی دل آزاری کرنا ہوتا ہے۔

۲۔ کسی کے بے ضرر مذاق کو بلا وجہ خود پر تنقید سمجھنا:

اگر کوئ شخص مذاق کے طور پر کچھ شئیر کرے اور اس مذاق کا مطلب کسی کا دل دکھانا نہ ہو، ایسے مذاق کو سنجیدہ سمجھ کر اس کی ناجائز بےعزتی کرنا بھی آن لائن ٹرولنگ کےزمرے میں آتا ہے۔

۳۔ کسی موضوع پر لا علمی کے باوجود اپنی رائے دینا:

بہت سے لوگ سوشل میڈیا کا استعمال اس لئے کرتے ہیں کہ دنیا کو اپنی رائے سے آگاہ کر سکیں۔ مگر کسی بھی موضوع پر رائے تب تک مت دیں جب تک آپ نے اس پر مکمل جانچ پڑتال نہ کی ہو۔ جو شخص کسی کی پوسٹ پر کامنٹس میں جانچ پڑتال کے بغیر اپنے نظریات بیان کرنا شروع کر دے، ٹرول کہلاتا ہے۔

۴۔ کسی کی پوسٹ پر بلااجازت ذاتی اشتہارات دینا:

معلوم رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اشتہار دینے کے لئے مقصود مقامات اور طریقے ہیں۔ اگر آپ اپنی پروفائل کا لنک صرف اس لئے کسی کی پوسٹ پر شئیر کرتے ہیں کہ آپ کو لا ئکس یا کامنٹس چاہیئں (جب تک کہ پوسٹ کا مقصد یہ نہ ہو)، تو آپ کا شمار بھی آن لا ئن ٹرولرز کی فہرست میں ہو گا۔