رہبر کا مقصد کیا ہے؟

رہبر امن کے لیے کام کرنے والا ریسورس پورٹل ہے جِسے میٹا اور شعور فاؤنڈیشن کے اشتراک سےفیس بوک ایپ پر امن کی تعلیم اور آگاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔ ہم آگاہی، تحقیق اور تعلیم کے ذریعے ایسی پرامن قوم تشکیل دینا چاہتے ہیں جو ہمدرد ہو، اورامن کے ساتھ معاشرے میں اپنا کِردارادا کرے۔ رہبر پر موجود عوامی بیداری حصہ میں فیس بوک یا متعلقہ ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کے لیے علمی اور تحقیقی وسائل موجود ہیں۔ رہبر پر آپ امن، اسلام، رواداری، ہم آٓہنکی، اور عدم تشدد کی اہمیت پر " تفصیلی مطالعہ" حصے میں مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، رہبر اپ کو قانونی معلومات فراہم کرتا ہے، جن کی آگاہی بہت ضروری ہے۔ رہبر امن کے لیے آپ کا اپنا پورٹل ہے، جہاں ہم امن، شمولیت اور ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں اور نفرت اور پرتشدد انتہا پسندی کو پھیلنےسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہمارا مشن

رہبر کا مقصد ہمارے آس پاس ،ہمارے محلوں، شہروں اور ملک بھر میں جاری نفرت اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف کام کرنا ہے۔ ہم مبنی بر شمولیت، ایسی پرامن قوم تشکیل دینا چاہتے ہیں جو ہمدرد ہو، اور تشدد کے بغیر معاشرے میں اپنا کِردارادا کرے۔ ہمارا وژن ایک ایسی دنیا ہے جو ہمدرد ہو، مہربان ہواور انسانیت پر یقین رکھنے والی ہو۔

ہمارا کام

رہبرانتہاپسندی کی روک تھام کے لیے ایسے لوگوں کو علمی وسائل فراہم کرتی ہے جو انتہا پسندانہ مواد سے منسلک ہو چکے ہیں یا جو ان کا شکار ہو سکتے ہیں، یا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جس کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں۔

ہماری تحقیق

ہمیں تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دیرپا سیاسی اور سماجی تبدیلی لانے کے لیے، پرتشدد ذرائع معاشرے کو بے حد نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ امن، جامعیت اور جمہوریت ایک خوشحال اور پرامن قوم کےلیے کلیدی ہیں۔

ہمارے ساتھی

شعور فاونڈیشن تعلیمی آگاہی اور سماجی تربیت فراہم کرنے والی ایک غیر سرکاری رجسٹرڈ تنظیم ہے، جو۲۰۰۸ سے پاکستان میں مثبت پراثر سماجی بدلاو لانے کے لیے مختلف مہمات اور منصوبے سرانجام دے رہی ہے اور مختلف تنظیموں اور قومی اداروں سے مل کر کام کرتی یے۔ میٹا پلیٹفارم، یا میٹا، جو پہلے فیس بک کے نام سے جانی جاتی تھی، ایک ملٹی نیشنل ٹیکنالوجیکل کمپنی ہے۔ یہ کمپنی ، فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس آپ کی پیرنٹ کمپنی ہے۔